LIVE

پاک نیوزی لینڈ میچز: کراچی اسٹیڈیم تماشائیوں سے خالی کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک
May 04, 2023
 

بدھ کے روز ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں بھی شائقین کی اسٹیڈیم حاضری مایوس کن رہی/ فوٹو: ای ایس پی این

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے خالی ہے۔

کراچی میں ہونے والے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ کے ٹکٹس بھی مکمل فروخت نہ ہوسکے جب کہ بدھ کے روز ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں بھی شائقین کی اسٹیڈیم حاضری مایوس کن رہی۔

شائقین نے شکوہ کیا کہ ٹکٹس تو سستے ہیں لیکن اسٹیڈیم میں کھانا انتہائی مہنگا ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ پارکنگ ایریا دورہےاور گرمی میں اسٹیڈیم تک پیدل جانا دشوار ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ  پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔