LIVE

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا شاہد آفریدی کے گھر پر ڈنر

فیضان لاکھانی
May 04, 2023
 

کراچی میں موجود پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی گھر ڈنر کیا— فوٹو: شاہد آفریدی انسٹا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کراچی میں موجود قومی کرکٹرز کی اپنے گھر پر دعوت کی ہے۔

کراچی میں موجود پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی گھر ڈنر کیا۔ سابق کپتان نے روایتی پکوانوں سے نوجوان کرکٹرز کی تواضع کی۔

فوٹو: شاہد آفریدی انسٹا

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے کراچی میں موجود ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے دعوت کی تصاویر شیئر کیں اور اگلے میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فوٹو: شاہد آفریدی انسٹا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا چوتھا میچ جمعے کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔