LIVE

لاہور میں نامعلوم افراد نے سکھ شہری پرم جیت سنگھ کو قتل کردیا

ویب ڈیسک
May 06, 2023
 

سردار پرم جیت سنگھ اپنے سکیورٹی گارڈ کےہمراہ واک کر رہا تھاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی: پولیس— فوٹو:فائل

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے سکھ شہری پرم جیت سنگھ کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سردار پرم جیت سنگھ اپنے سکیورٹی گارڈ کےہمراہ واک کر رہا تھاکہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ پرم جیت سنگھ سرپرگولیاں لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش اور زخمی سکیورٹی گارڈ کو اسپتال منتقل کرکےتحقیقات شروع کر دی ہے۔