LIVE

پی سی بی نے ایشیا کپ نہ ہونے پر پلان بی پر غور شروع کردیا

عتیق الرحمٰن
May 08, 2023
 

پی سی بی کی جانب سے مختلف ٹیموں کی مصروفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان ترتیب دیا جانے لگا/ فائل فوٹو

لاہور: ایشیا کپ کے نہ ہونے پر  پاکستان کرکٹ بورڈ  ( پی سی بی)  نے  پلان بی پر غور شروع کردیا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوچ وبچار شروع کردی ہےکہ  ورلڈکپ کی تیاری کے لیے  قومی ٹیم کو مصروف کس طرح رکھا جائے۔

 پی سی بی کی جانب سے  مختلف ٹیموں کی مصروفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان ترتیب دیا جانے لگا۔

پی سی بی کا 3  ملکی سیریز ہوم گراؤنڈ پر کرانے کا ارادہ ہے اور بورڈ نے اس کے لیے مختلف بورڈ سے رابطے شروع کردیے ہیں جب کہ ساتھ ہی بورڈ کی جانب سے کچھ ٹیموں کی مصروفیت کا جائزہ لے رہا ہے۔

واضح رہے کہ  ایشیاکپ ستمبر میں شیڈول ہے، کچھ ٹیمیں بھارتی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کیلئے پاکستان میں کھیلنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

 دوسری جانب پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے اور وہ یہ ایونٹ پاکستان میں کرانے کا خواہشمند ہے جب کہ بھارتی ٹیم کی عدم دستیابی پر پی سی بی ہائبرڈ ماڈل بھی پیش کرچکا ہے۔