LIVE

ملک میں انٹرنیٹ کی بندش غیر معینہ مدت کیلئے ہے: پی ٹی اے

علی عمران سید
May 10, 2023
 

انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پربند کی گئی ہے: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی/ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش پر بیان جاری کردیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت  کے لیے ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پربند کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے اور مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بند ہے۔