LIVE

واٹس ایپ کو اب اسمارٹ واچز پر استعمال کرنا بھی ممکن ہوگا

ویب ڈیسک
May 10, 2023
 

اسمارٹ واچز کے لیے کمپنی کی جانب سے ایپ تیار کی گئی ہے / فائل فوٹو

واٹس ایپ کو ابھی اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ اور کمپیوٹر پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مگر اب اسمارٹ واچ استعمال کرنے والے بھی میٹا کی زیر ملکیت ایپ کو استعمال کر سکیں گے۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسمارٹ واچز کے آپریٹنگ سسٹم ویئر او ایس کے لیے آفیشل ایپ تیار کی گئی ہے، جو فی الحال بیٹا (beta) مرحلے میں ہے۔

اس ایپ سے صارفین کو اسمارٹ واچ سے ٹیکسٹ اور وائس میسجز بھیجنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

آغاز میں پکسل واچ اور گلیکسی واچ 5 کے صارفین اپنی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کو استعمال کر سکیں گے۔

ابھی وئیر او ایس صارفین نوٹیفکیشن کے ذریعے واٹس ایپ میسجز پر ردعل ظاہر کر سکتے ہیں مگر ان کے لیے میسجز بھیجنا ممکن نہیں ہوتا۔

وئیر او ایس ایپ میں صارفین حالیہ چیٹس اور ہسٹری کو تلاش کر سکیں گے جبکہ ٹیکسٹ یا وائس میسجز بھیج سکیں گے۔

اسمارٹ واچ پر اس ایپ میں اکاؤنٹ کو چلانے کے لیے ڈیوائس پر 8 ہندسوں پر مشتمل ایک کوڈ کا اندراج کرنا ہوگا۔

یہ بھی واٹس ایپ کے متعدد ڈیوائسز کی سپورٹ فراہم کرنے والے فیچر کا حصہ ہے اور اسمارٹ واچ پر تمام میسجز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔

جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ فی الحال اس ایپ کا استعمال بیٹا صارفین کے لیے ممکن ہے تو دیگر افراد کو کچھ عرصے تک انتظار کرنا ہوگا۔