LIVE

لاہور: پولیس مقابلے میں تین زیرِ حراست شوٹرز اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

زاہد شیروانی
May 13, 2023
 

سی آئی اے اقبال ٹاؤن زیر حراست ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جارہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور میں پولیس کے زیرحراست ملزمان مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن زیر حراست ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جارہی تھی کہ اس دوران پولیس اور ملزمان کے ساتھیوں کے درمیان چوہنگ کے قریب مقابلہ  ہوا جس میں تینوں شوٹرز مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ ملزمان کے ساتھیوں نے کی جو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے  جب کہ مارے گئے ملزمان نے سی آئی اے سمیت دیگرافسران کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ملزمان کو گزشتہ روز ہی گرفتار کیا تھا۔