LIVE

عمران خان کی ضمانت پر مشی خان کا عفت اور ریحام خان پر طنز

ویب ڈیسک
May 13, 2023
 

اداکارہ مشی خان نے عمران خان کی ضمانت کے بعد اس معاملے پر خاموشی اختیار کرنے پر اداکارہ عفت عمر اور پی ٹی آئی چیئرمین کی سابقہ اہلیہ پر طنز کیا ہے۔

مشی خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ  ریحام اور اداکارہ عفت عمر کو پی ٹی آئی چیئرمین کی ضمانت پر کچھ نہ بولنے پر تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔

ویڈیو میں مشی خان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس وقت تین خواتین پریشان ہوں گی، ایک عفت عمر، ریحام خان اور  شمع جونیجو اور کئی لوگوں کے لیے یہ گانا ہے'کوئی فریاد ہو جیسے'۔

مشی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پیاری پیاری خواتین کے لیے'کوئی فریاد ہو جیسے' چلایا جارہا ہے۔ 

واضح رہے کہ شمع جونیجو ایک صحافی ہیں جو ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں مشی خان نے عمران خان کی حمایت میں کئی ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کیں۔

مشی خان ماضی میں عمران خان کے دور حکومت میں ان پر سخت تنقید کرتی آئی ہیں، جب کہ اب عمران خان کی مخالفت کرنے والی عفت عمر اور ریحام خان پر اکثر ہی مشی کوئی نہ کوئی تبصرہ کرتی ہیں۔