LIVE

آئی ایم ایف کی شرط پرآئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک
May 13, 2023
 

بجٹ میں پلاٹس کی خریدوفروخت کرنے والے نان فائلرز کیلئے ٹیکسز کی شرح دگنی کی جائے گی: ایف بی آر ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرط پر آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر میں فائلزکی لین دین پرٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے، ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ کی لین دین کرنے والے ایجنٹس کو رجسٹرڈ کیا جائے گااور رجسٹرڈ پراپرٹی ایجنٹس پر فائلوں کی لین دین پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق بجٹ میں پلاٹس کی خرید و فروخت کرنے والےنان فائلرز  کیلئےٹیکسز کی شرح دگنی کی جائے گی جب کہ اس وقت فائلرز کیلئے پلاٹ کی خریدوفروخت پر 2 فیصد ودہولڈنگ اور 2 فیصد گین ٹیکس عائد ہے۔

ذرائع کے مطابق پلاٹ کی خرید و فروخت پر نان فائلرز کیلئے7 فیصد ودہولڈنگ اور 4 فیصد گین ٹیکس عائد ہے، بجٹ میں پلاٹ کی خرید و فروخت پر فائلرز اور نان فائلرز کیلئے ٹیکس بھی بڑھانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پلاٹس میں فائلوں کی خریدوفروخت پر ٹیکس میکنزم نہ ہونے کےباعث ٹیکس چوری ہو رہا ہے۔