LIVE

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 4 مبینہ دہشتگردگرفتار

ویب ڈیسک
May 14, 2023
 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے/ فائل فوٹو

پنجاب میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرگودھا، راولپنڈی اور  گوجرانوالا میں کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔