LIVE

عمران خان اور ان کے سپورٹرز کو کسی بات پر شرم آجائے یہ ممکن نہیں: عفت عمر

ویب ڈیسک
May 15, 2023
 

عفت عمر نے مدرز ڈے پر اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر پی ٹی آئی سپورٹرز کی تنقید پر شدید غصے کا اظہار کیا/ فائل فوٹو

 سینئر اداکارہ عفت عمر کا شمار پی ٹی آئی کی ناقدین میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ اکثروبیشتر عمران خان کے حمایتی افراد کی جانب سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔

گزشتہ روز مدر زڈے کے موقع پر عفت عمر نے اپنی مرحوم والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا تھاجس کے بعد انہیں ایک بار پھر پی ٹی آئی کارکنان کی تنقید کا سامنا رہا۔

اب اداکارہ نے  ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

 ویڈیو میں عفت عمر کا کہنا تھا کہ مدرز ڈے کے موقع پر میں نے والدہ کی تصویر لگاکر  مدرزڈے وش کیا تھا لیکن پی ٹی آئی سپورٹر اتنے ظالم  اور اس قدر نیچے گرچکے ہیں،  ان کا دماغی توازن ان کے لیڈر نے اتنا خراب کردیا ہے کہ انہیں یہ بھی شرم نہیں آتی کہ کسی کی ماں کی پوسٹ کو تو چھوڑ دینا چاہیے۔

عفت عمر نے کہا کہ  آپ لوگوں نے مجھے نہیں بخشا میرے خاوند یہاں تک کہ میری اولاد کو بھی نہیں بخشا لیکن ماں ایسی ہستی ہے جس پر سب کو شرم آجاتی ہے لیکن عمران خان اور ان کے سپورٹرز کو کسی بات پر شرم آجائے یہ ممکن نہیں۔