LIVE

اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر مسافر لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی

ویب ڈیسک
May 15, 2023
 

ریلوے پولیس نے اوکاڑہ اسٹیشن پر مسافر لڑکی کومبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم اوراس کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

ریلوے پولیس کے مطابق 9 مئی کو متاثرہ لڑکی کراچی جانے کیلئے اوکاڑہ اسٹیشن پہنچی جہاں ملزم حسیب نے اسے ورغلا کر اسٹیشن کے پارسل سیکشن میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

واردات کے بعد ملزم نے لڑکی کو ٹکٹ فراہم کر کے ٹرین میں سوار کرایا۔ کراچی اسٹیشن پر ریلوے پولیس نے اس کی حالت دیکھ کر پوچھ گچھ کی تو لڑکی نےبپتا سنادی۔

ریلوے پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم حسیب اور اس کے سہولت کار عابد کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

آئی جی ریلویز پولیس ڈاکٹر راؤ سردار علی خان نے اس افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔