LIVE

سیالکوٹ میں تین بیٹوں کے قتل کے مدعی باپ کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا

ویب ڈیسک
May 16, 2023
 

مقتول باپ اپنے بیٹوں کے مقدمے کی پیروی کررہا تھا— فوٹو: فائل

سیالکوٹ میں تین بیٹوں کے قتل کے مدعی باپ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ تحصیل ڈسکہ کے گاؤں بمبانوالہ میں پیش آیا جہاں تین موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے احسان نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

دو سال قبل تین بیٹوں کو باپ کے سامنے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا جس میں مقتول احسان اپنے بیٹوں کے مقدمے کی پیروی کررہا تھا۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔