LIVE

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی پر نامعلوم افراد کا حملہ

ویب ڈیسک
May 19, 2023
 

فوٹو: فائل

کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی نصیر کاکڑ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

سینیٹر منظور احمد کاکڑ کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی نصیرخان کاکڑ گھر جا رہے تھے ،راستے میں گاڑی پرفائرنگ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔