LIVE

کوئٹہ میں سینیٹر منظور کاکڑ کے بھائی نصیر کاکڑ حملے میں زخمی

ویب ڈیسک
May 19, 2023
 

زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔/ فائل فوٹو

کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر  سینیٹر منظور کاکڑ کے  بھائی پر نصیر کاکڑ حملے میں زخمی ہوگئے ۔

  پولیس کے مطابق نامعلوم افراد  نے  مغربی بائی پاس پر نصیر کاکڑ کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نصیر کاکڑ سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

سینیٹر منظور کاکڑ نے بتایا کہ ان کے بھائی نصیر کاکڑ گھرجارہے تھے کہ اس دوران راستے میں گھات لگائے ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔