LIVE

کراچی میں عمران خان کرکٹ گراؤنڈ سیل کردیا گیا

جعفر حسین
May 20, 2023
 

گراؤنڈ کے بورڈز بھی گرائے جائیں گے، عمران خان کرکٹ گراؤنڈ رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے تعمیر کرایا تھا— فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع عمران خان کرکٹ گراؤنڈ سیل کردیا گیا۔

ڈی ایم سی ایسٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل سے پارک کا نام منظور نہیں کرایا گیا تھا، نام کی منظوری نہ ہونے کے باعث گراؤنڈ کے بورڈز بھی گرائے جائیں گے، عمران خان کرکٹ گراؤنڈ رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے تعمیر کرایا تھا۔

اطلاعات کے مطابق تعمیرات ایم این اے فنڈ سے کرائی گئی تھی، کرکٹ گراؤنڈ ڈی ایم سی کی ملکیت ہے، ایم این اے کی جانب سے قبضہ نہیں چھوڑا جارہا تھا، علاقہ مکینوں کیلئے پارک کو قائم کیا گیا تھا لیکن اہل محلہ کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی اور پارک کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کیا جارہا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر ایسٹ ستار ابڑو کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پارک عام عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے، غیر قانونی طور پر پبلک پراپرٹی پر قبضہ تھا۔