LIVE

دنیا بھر میں امراض قلب سے اموات کی شرح میں اضافے کا انکشاف

ویب ڈیسک
May 21, 2023
 

کم اور درمیانی فی کس آمدنی والے ممالک میں دل کی بیماریوں سے اموات میں زیادہ اضافہ ہوا ہے: ورلڈ ہارٹ فیڈریشن رپورٹ— فوٹو: فائل

ورلڈ ہارٹ فیڈریشن نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تیس برسوں کے دوران دنیا بھر میں دل کے امراض سے اموات کی شرح میں ساٹھ فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1990 میں 1 کروڑ 21 لاکھ اموات ہوئی تھیں جبکہ 2021 میں دل کی بیماریوں کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ دس لاکھ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کم اور درمیانی فی کس آمدنی والے ممالک میں دل کی بیماریوں سے اموات میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔