LIVE

نماز سکھانے کیلئے جدید جائے نماز متعارف

ویب ڈیسک
May 25, 2023
 

جائے نماز میں ایک ایل ای ڈی اسکرین لگی ہوئی ہے اور ساتھ ہی اس میں بلٹ ان اسپیکر نصب ہے جو استعمال کرنے والوں کو مرحلہ وار تربیت دیتی ہے/ فوٹو بشکریہ خلیج ٹائمز

ویسے تو ہم یا تو اپنے گھر کے بڑوں یا پھر مدرسے میں نماز سیکھتے ہیں لیکن اب بچوں اور دائرہ  اسلام میں داخل ہونے والے افراد کی سہولت کیلئے نماز سیکھنے کا طریقہ کچھ منفرد اور آسان انداز میں متعارف کروایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 'اسمارٹ پریئر رگ' نامی جائے نماز کی یہ ایجاد قطر سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان صالح خامس کی ہے جنہیں اس ایجاد پر   جینیوا میں ہونے والی ایجادات کی بین الاقوامی نمائش  میں گولڈ میڈل سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالرحمان  نے اس اسمارٹ پریئر رگ  کو سجدہ  کا نام دیا ہے  جس  کی ایجاد کا مقصد بچوں سمیت دائرہ اسلام میں آنے والے نئے مسلمانوں کو نماز کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کا طریقہ سکھانا ہے۔

اسمارٹ پریئر  رگ  'سجدہ' کو استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟ 

اسمارٹ پریئر  رگ 'سجدہ' کو استعمال کرنے کا  آسان طریقہ ہے جس میں جائے نماز میں ایک ایل ای ڈی اسکرین لگی ہوئی ہے اور ساتھ ہی اس میں بلٹ ان اسپیکر نصب ہے جو استعمال کرنے والوں کو مرحلہ وار تربیت دیتی ہے۔

فوٹو بشکریہ خلیج ٹائمز

بتایا گیا ہے کہ سجدہ کو موبائل ایپ کے ذریعے جوڑا جاتا ہے جس کی مدد سے استعمال کرنے والے نماز پڑھنے کی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

سجدہ میں اور کون سے فیچرز ہیں؟

فوٹو بشکریہ خلیج ٹائمز