LIVE

جوس انڈسٹری پر 10 فیصد ایف ای ڈی کا نفاذ، فروخت میں بڑی کمی کا خدشہ

ویب ڈیسک
May 26, 2023
 

ایف ای ڈی کے نفاذ سے انڈسٹری کی تیارکردہ اشیاء کی فروخت 43 ارب روپے تک رہ جانے کا خدشہ ہے/ فائل فوٹو

جوس انڈسٹری پر 10فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ سے شعبے کی ترقی میں 45 فیصد کمی آگئی۔

ایف ای ڈی کے نفاذ سے  انڈسٹری کی تیارکردہ اشیاء کی فروخت 43 ارب روپے تک رہ جانے کا خدشہ ہے۔

ایف ای ڈی کے نفاذکے بعد پھلوں کےگودےکی خریداری میں نمایاں کمی ہوگئی۔

جوس انڈسٹری شرح نمو کے حساب سے 70 ارب روپے تک بڑھنی تھی، 5 ہزارملازمین کےساتھ جوس انڈسٹری کی آمدنی 60 ارب روپے ہے۔