LIVE

پاکستان کے 38 سالہ انٹرنیشنل اسنوکر پلیئر محمد بلال انتقال کرگئے

فیضان لاکھانی
May 27, 2023
 

2018 کی ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں بلال رنر اپ رہے تھے__فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر پلیئر محمد بلال انتقال کرگئے۔

38 سالہ محمد بلال کا انتقال حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب ہوا، ان کی نماز جنازہ  آج بعد نماز ظہر منڈی بہاؤالدین میں ادا کی جائے گی۔

محمد بلال نے 2018 میں ایشین 10 بال اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔

2018 کی ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ میں بلال رنر اپ رہے تھے،2019 میں انہوں نے اسجد اقبال کے ساتھ ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیتی تھی۔

فوٹو: سوشل میڈیا

محمد بلال نے 2016 اور 2019 میں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ بھی جیتی تھی۔

پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر شیخ کی جانب سے محمد بلال کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔