LIVE

پاکستان میں ایک ہفتے میں سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

ویب ڈیسک
May 28, 2023
 

پاکستان میں رواں ہفتے کے دوران بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

مجموعی طور پر ملک میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولے سونے کے بھاؤ میں 12 سو روپے کا اضافہ ہوا اور ہفتے کے اختتام پر قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر یعنی 22 مئی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا اور اس وقت قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

23 مئی کو سونے کے قیمت میں 100 روپے کی کمی آئی جس کے بعد وہ 2 لاکھ 37 ہزار 200 روپے فی تولہ ہوگیا۔

24 مئی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی۔

اگلے دن یعنی 25 مئی کو 1800 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی اور سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 36 ہزار روپے ہوگئی۔

26 مئی کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی آئی اور وہ 2 لاکھ 35 ہزار 750 روپے پر پہنچ گئی۔

ہفتے کے اختتام یعنی 27 مئی کو 450 روپے اضافے سے ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 36 ہزار 200 روپے ہوگیا۔