LIVE

آئی ایم ایف سے معاہدے کے سوال پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے

ویب ڈیسک
May 29, 2023
 

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے سے متعلق سوال پر غصے میں آ گئے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونا آپ کی ناکامی ہے؟ 

صحافی کے سوال کرنے پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے اور جواب دینے کے بجائے الٹا پوچھ لیا کہ کیا پاکستان ڈیفالٹ ہو گیا ہے؟

اسحاق ڈار بولے کہ آپ کو جو فیصلہ دینا ہے دے دیں، میں بعد میں دیکھ لوں گا، یہ بھی کہا کہ پاکستان نے تمام انٹرنیشنل پیمنٹ کر دی ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نئے بجٹ اور آئی ایم ایف سے متعلق مزید سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا۔