LIVE

پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے: حماد اظہر

ویب ڈیسک
May 31, 2023
 

جب سے ہم نے حکومت چھوڑی ہے قرض لینے کی شرح دُگنی ہوگئی ہے: سابق وزیر خزانہ—فوٹو: فائل

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہےکہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔

ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد سے افراط زر کی شرح 3 گنا بڑھ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرنسی 14 ماہ میں ڈالر کے مقابلے میں 100 روپے سے زیادہ نیچے گری، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جب سے ہم نے حکومت چھوڑی ہے قرض لینے کی شرح دُگنی ہوگئی ہے۔