LIVE

چاہ کر بھی چاہت فتح علی کی گلوکاری کے پوائنٹ 1 تک بھی نہیں پہنچ پاتا: علی ظفر

ویب ڈیسک
May 31, 2023
 

کئی بڑے گلوکاروں کو سن کر گانے کی کوشش کی اور کسی حد تک کامیاب بھی ہوا: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

معروف گلوکار علی ظفر بھی چاہت فتح خان کی گلوکاری اور انداز گفتگو سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

حال ہی میں نجی میڈیا کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران علی ظفر نے کہا کہ میں نے کئی بڑے بڑے سنگرز کو سن کر گانے کی کوشش کی  اور  اس کوشش کے دوران مجھے کئی بار لگتا ہے کہ  میں ایک سے دو فیصد کامیاب ہوگیا لیکن چاہت فتح علی خان ایسے گلوکار ہیں جن کے پوائنٹ ون پر بھی میں نہیں پہنچ پاتا۔

دوران شو علی ظفر نے چاہت فتح خان کی ایکٹنگ کرنے کی کوشش بھی کی اور ان کے انداز گفتگو میں اپنے لیے جاری پیغام کو دہرایا جس میں چاہت فتح علی خان نے علی ظفر سے لندن میں اہلیہ کے ساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔