LIVE

نادرا نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام " آئرس" متعارف کرادیا

اعزاز سید
June 03, 2023
 

آنکھوں کے ذریعے شناخت میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، آنکھ کی پتلی کےگرد دائرہ نما آئرس میں پوری زندگی کوئی تبدیلی نہیں آتی— فوٹو: فائل

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام "آئرس" متعارف کر ادیا۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئرس نظام کو انگلیوں کے نشانات، چہرے کی شناخت کے موجودہ  نظاموں سے منسلک کیا جائےگا، آنکھوں کے ذریعے شناخت میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، آنکھ کی پتلی کےگرد دائرہ نما آئرس میں پوری زندگی کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

نادرا کے مطابق کم عمری میں کیا گیا اسکین بھی مستقل شناخت کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔