LIVE

بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا

ویب ڈیسک
June 03, 2023
 

بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا اور وفاقی حکومت سے بھی گوادر کو ٹیکس فری قرار دینے کی سفارش کردی— فوٹو: فائل

بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا اور  وفاقی حکومت سے بھی گوادر کو ٹیکس فری قرار دینے کی سفارش کردی۔

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ضلع گوادر میں سروسز، ایکسائز ٹیکس اور جائیداد کی منتقلی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، وفاقی حکومت ضلع گوادر کو اسپشل اکنامک ڈسٹرکٹ قرار  دے۔

گوادر  سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابر نے ٹیکس فری زون سے متعلق کابینہ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا اور کہا کہ صوبائی کابینہ نے گوادر کو ٹیکس فری زون کا درجہ دے کر  دیرینہ مطالبہ منظور کرلیا، وفاقی حکومت بھی وفاقی ٹیکسز میں چھوٹ دے، ٹیکس فری زون سے گوادر پورٹ فعال اور  سرمایہ کار  راغب ہوں گے۔

سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ پورٹ سٹی دبئی اور  سنگارپور  بھی ٹیکس فری زون تھے تبھی ترقی ہوئی، گوادر میں انڈسٹری لگنے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور فارن ایکسچینج بھی آئے گا۔