LIVE

سرگودھا: کردار پر شک، شوہر نے بیوی کیساتھ ڈھائی سالہ بیٹے کو بھی قتل کر دیا

ویب ڈیسک
June 03, 2023
 

ملزم نے ڈنڈے مار بیوی اور بیٹے کو قتل کیا: پولیس۔ فوٹو فائل

سرگودھا کے علاقے بھیرہ میں شوہر نے بیوی اور ڈھائی سال کے بیٹے کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ڈنڈے مار بیوی اور بیٹے کو قتل کیا، ملزم نے قتل کرنے کے بعد نعشوں کو چھپا دیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اسے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا اس لیے اسے قتل کیا۔