LIVE

امریکا: واشنگٹن کے قریب چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا

ویب ڈیسک
June 05, 2023
 

متعدد بار رابطے کے باوجود سیسنا طیارے سے جواب موصول نہ ہونے پر ایف سولہ لڑاکا طیارے بھیجے گئے__فوٹو: فاکس نیوز

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن کے قریب چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بار رابطے کے باوجود سیسنا طیارے سے جواب موصول نہ ہونے پر ایف سولہ لڑاکا طیارے بھیجے گئے۔

 واشنگٹن میں لڑاکا طیاروں کی تیز آوازوں پر شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں کہ طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی یا نہیں۔

امریکی حکام کا کہناہے کہ لڑاکاطیاروں نے چھوٹے طیارے کو نشانہ نہیں بنایا۔