LIVE

ویڈیو: برتن دھونے سے انکار پر کمسن بچے کے ہاتھ گرم تیل میں ڈال کر جلا دیے گئے

شہادت حسین
June 05, 2023
 

ملتان کی بستی ملوک میں برتن دھونے سے انکار پر کمسن بچے کے ہاتھ گرم تیل کی کڑاہی میں ڈال کر جلا دیے گئے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔   پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 5 سالہ بچے کو برتن دھونے کیلئے بلایا تھا، بچے نے برتن دھونے سے انکار کیا تھا جس پر ملزم نے اس کے ہاتھ گرم تیل کی کڑاہی میں ڈال دیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو نشتر اسپتال برنس یونٹ منتقل کردیا گیا  ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔