LIVE

عالمی یوم ماحولیات پر ایکسپو سٹی دبئی میں کنونشن، اماراتی سفیر کا اہم پیغام

افضل ندیم ڈوگر
June 05, 2023
 

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اہم پیغام جاری کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں منعقدہ موسمیاتی کنونشن (COP 28) ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کا اہم موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (28 COP) 30 نومبر سے 12 دسمبر تک ایکسپو سٹی دبئی میں منعقد ہورہا ہے۔

اماراتی سفیر کا کہنا ہے کہ یہی وہ موقع ہے جب ہمیں تعاون، یکجہتی اور ان چیلنجوں کو مثبت مواقع میں تبدیل کرنے کی کوششوں کیلئے متحد ہونا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ کوپ 28 ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جو بین الاقوامی برادری کی پائیدار ترقی کے حصول اور اس اہم ترین سیارے کی بقا کے لیے عملی اقدامات اور  پیش قدمی کی  ترغیب  دیتا  ہے۔