LIVE

جناح ہاؤس حملے میں ملوث 13 خواتین کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک
June 08, 2023
 

فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملے میں ملوث 13 خواتین کو 14 روز کے لیے جوڈیشل کردیا۔

جناح ہاؤس حملے میں ملوث 13 خواتین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ تمام 13 خواتین کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی ہے، مال مسروقہ، پیٹرول بم اور  دیگر سامان برآمد کرانا ہے، عدالت ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔

 عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 13خواتین ملزمان کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔