LIVE

جہانگیرترین کی استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈےکا ڈیزائن فائنل کرلیا گیا

ویب ڈیسک
June 08, 2023
 

پارٹی منشورپر اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، علیم خان اور دیگرپر مشتمل ورکنگ گروپ کام کر رہے ہیں: ذرائع/ فائل فوٹو

جہانگیرترین کی استحکام پاکستان پارٹی کے جھنڈےکا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کا جھنڈاسبز، سفید اور سرخ رنگ پر مشتمل ہے،  پارٹی کے جھنڈے میں چاند ستارہ بھی واضح ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین آج پریس کانفرنس میں پارٹی جھنڈے اور لوگو کی رونمائی کریں گے جب کہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق منشورپر اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، علیم خان اور دیگرپر مشتمل ورکنگ گروپ کام کر رہے ہیں۔