LIVE

فرانس: شامی پناہ گزین نے چاقو سے حملہ کرکے 4 بچوں سمیت 6 افراد کو زخمی کردیا

ویب ڈیسک
June 08, 2023
 

حملہ آور سوئیڈن کے پناہ گزین کیمپ کا 31 سالہ شامی شہری ہے— فوٹو: اسکرین گریب

فرانس کے شہر اینیسی کے پارک میں شامی پناہ گزین شخص نے چاقو سے حملہ کرکے 4 بچوں سمیت 6 افراد کو زخمی کردیا۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق حملے میں زخمی بچوں کی عمریں 22 ماہ  سے تین سال تک ہیں، زخمی ہونے والے بچوں میں سے ایک کی شہریت برطانوی ہے جبکہ  ایک ڈچ ہے۔

حملے میں چاروں بچے شدید زخمی ہوئے ہیں، حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور سوئیڈن کے پناہ گزین کیمپ کا 31 سالہ شامی شہری ہے، حملے میں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملے اور  حملے کا مقصد ابھی واضح نہیں ہوا جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔