LIVE

پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیا لوجی میں بچے کا سینہ چاک کیے بغیر دل کا کامیاب آپریشن

شیبا حیدر
June 08, 2023
 

پشاور کے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیڈز کارڈیالوجسٹ نے بچے کا سینہ چاک کیے بغیر دل کا کامیاب آپریشن کر دیا ۔

ترجمان پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی رفعت انجم کے مطابق پیڈز کارڈیالوجسٹ نے مریض کے دل کا والو  کٹ لگائے بغیر تبدیل کیا ۔ 

پاکستان اور بھارت کے اسپتالوں میں مریض کی 3 سرجریز پہلے ہوچکی تھیں۔ 

پیڈز کارڈیالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز کے مطابق سرجریز کے بعد بچے کے پھیپھڑوں کو خون دینے والے والو نے کام چھوڑ دیا تھا۔ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری میں رسک زیادہ تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ والو تبدیل کرنے کیلئے اوپن ہارٹ اور کٹ لگائے بغیر سرجری کا آپشن موجود تھا۔