LIVE

کراچی میں پولیو وائرس ٹائپ ون کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق

محمد وقار بھٹی
June 09, 2023
 

اس سے قبل سال 2022 میں لانڈھی کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا/ فائل فوٹو

کراچی میں پولیو وائرس ٹائپ ون کے ماحولیاتی نمونوں کی تصدیق ہوگئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پولیو وائرس ٹائپ ون کی پاکستان نیشنل پولیو لیبارٹری نے تصدیق کی ہے اور ضلع شرقی میں سہراب گوٹھ کے مقام پر پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ماحولیاتی نمونے 15 مئی کو لیے گئے تھے جب کہ اس سے قبل سال 2022 میں لانڈھی کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا تھا۔