LIVE

سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کا رخ پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں کی طرف مڑ گیا

انیبہ ضمیر شاہ
June 09, 2023
 

سمندری طوفان کراچی کےجنوب سے 1120 کلو میٹر دور ہے، طوفان کون سے ملک کے ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا: چیف میٹرولوجسٹ/ فائل فوٹو

سمندری طوفان بائپر جوائے کا رخ تبدیل ہوکر پاکستان اور بھارت کی جانب ہوگیا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ جنوب مشرق بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان بائپرجوائے نے رخ تبدیل کرلیا جو اب شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اس ٹریک میں بھارت سمیت پاکستان کے ساحلی علاقے بھی آتے ہیں، آئندہ دو روز طوفان شمال اور شمال مشرق کے ٹریک پر رہےگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سمندری طوفان کراچی کےجنوب سے 1120 کلو میٹر دور ہے، طوفان کون سے ملک کے ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔