LIVE

غیر ملکی کرنسی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی

ویب ڈیسک
June 09, 2023
 

 ناصرف غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائز بڑھانے کی اشد ضرورت ہے بلکہ ہمیں اس میں کمی لانے والے عناصر کی روک تھام بھی کرنا ہو گی: بجٹ تجاویز۔ فوٹو فائل

وفاقی بجٹ میں غیر ملکی کرنسی کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے ناصرف غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائز بڑھانے کی اشد ضرورت ہے بلکہ ہمیں اس میں کمی لانے والے عناصر کی روک تھام بھی کرنا ہو گی۔

بجٹ تجاویز کے مطابق ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز اور بینکنگ چینلز کے ذریعے غیر ملکی کرنسی کو باہر جانے سے روکنے کے لیے تجویز کیا جا تا ہے کہ اس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ شرح 1 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کر دی جائے۔