LIVE

سربیا کے نوواک جوکووچ فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

ویب ڈیسک
June 10, 2023
 

فوٹو: اے پی

ورلڈ نمبر 3 سربیا کے نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

جمعہ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں نوواک جوکووچ نے  ورلڈ نمبر 1 اسپینش کھلاڑی کارلوس الکاریز کو 1-3 سے شکست۔

نوواک جوکووچ نے کارلوس الکاریز کو 3-6 ، 7-5 ، 1-6 اور 1-6 سے ہرایا۔

فرنچ اوپن فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ کا سامنا اتوار کو ناروے کے کیسپر رود سے ہوگا۔اگر جوکووچ یہ فائنل جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ ریکارڈ 23 گرینڈ سلم ٹائٹل جیت جائیں گے۔