LIVE

پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

علی عمران سید
June 11, 2023
 

183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے: شپنگ ذرائع — فوٹو:فائل

پاکستان نے تاریخ رقم کردی اور پہلا روسی خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔

شپنگ ذرائع کے مطابق خام تیل لےکر روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔

سمندری طوفان سے قبل جہاز کراچی پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

شپنگ ذرائع نے بتایا کہ روسی خام تیل کا جہاز کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کرے گا اور جہاز کو آج ہی کراچی پورٹ کی برتھ پر لگا دیا جائے گا۔