LIVE

بجٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے رقم کا معاملہ، ن لیگ اور پی پی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار

ویب ڈیسک
June 20, 2023
 

گزشتہ شب ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں معاملہ حل نہیں ہوسکا تھا— فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان اگلے وفاقی بجٹ میں سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے الگ رقم رکھنے کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

گزشتہ شب ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی وزیر اعظم کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں معاملہ حل نہیں ہوسکا تھا۔

اب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ تین روز قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اگر بجٹ میں سیلاب متاثرین کیلئے الگ رقم نہیں رکھی گئی تو بجٹ منظورنہیں ہونے دیں گے۔