LIVE

یورپ منتقل ہونا چاہتے ہیں؟ تو یہ ملک آپ کو رہائش کیلئے لاکھوں روپے دےگا

ویب ڈیسک
June 28, 2023
 

فائل فوٹو

آئر لینڈ کی حکومت نے اپنے خوبصورت جزیروں میں  رہائش کی  اجازت دے دی ہے جس کیلئے  پیسے بھی حکومت کی جانب سے  فراہم کیے جائیں گے۔

حکومت کی جانب سے جزیروں پر رہنے کے خواہش مند  افراد کیلئے 92 ہزار ڈالر  دینے کی پیش کش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے حکومت نے ایک 10 سالہ اسکیم تیار کی ہے جس کے تحت حکومت نے دور دراز 30 کے قریب جزیروں کو انسانوں کے رہنے کیلئے منتخب کیا ہے۔

یہ اسکیم ان لوگوں کیلئے ہے جو شہروں سے دور قدرتی حسن میں رہنے کے خواہش مند ہوں اور وہاں کے خالی اور  خستہ حال گھروں کی تزین و آرائش کرکے رہ سکیں۔

فائل فوٹو

حکومت کی جانب سے ادا کی جانے والی رقم صرف گھر کی تعمیرات میں ہی استعمال کی جائے گی یعنی آپ وہاں پراپرٹی لیں اور اسے آباد کریں۔

اسی سلسلے میں تفصیلی پلان حکومت یکم جولائی کو جاری کرے گی۔

البتہ اس اسکیم میں کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہے،کوئی بھی آئرلینڈ میں پراپرٹی کو خرید سکتا ہے لیکن آپ کو وہاں رہنے کے حق کے لیے درخواست دینی ہوگی۔

اگر آپ ملک میں 90 دن سے زیادہ رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو کم از کم آئرش رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔