LIVE

ویڈیو: گڑھی شاہو میں بچے نے اپنے بیل کو قربان ہونے سے بچالیا

دعا مرزا
June 29, 2023
 

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں بچے نے اپنے بیل کو قربان ہونے سے بچالیا۔

قربانی کیلئے آنے  والے قصائی کو  آج ناکام واپس لوٹنا پڑا ۔ گھر کے ننھے عفان کے سامنے سب بے بس ہوگئے۔

ننھے عفان کا کہنا ہے کہ اس کی بیل کے ساتھ دوستی ہوگئی ہے لہٰذا آج کے دن اس کے بیل کو چھوڑ دیا جائے البتہ وہ اس بات پر رضا مند ہوگیا ہے کہ بیل کو کل ذبح کردیا جائے۔