LIVE

عیدالاضحیٰ: سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری، شہر میں بعض مقامات پر کچرے کے ڈھیر میں آلائشیں موجود

ویب ڈیسک
June 30, 2023
 

مجموعی طور پر شہر سے 30 ہزار ٹن آلائشیں اٹھا لی گئی ہیں جو مختلف جگہوں سے اٹھا کر لینڈ فل سائٹس تک پہنچائی گئی ہیں: میئر کراچی/ فائل فوٹو

کراچی: عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عید کے دوسرے روز بھی صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے مختلف مقامات پر کچرے کے ڈھیر میں جانوروں کی آلائشیں موجود ہیں اور بیشتر مقامات پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ مجموعی طور پر شہر سے 30 ہزار ٹن آلائشیں اٹھا لی گئی ہیں جو مختلف جگہوں سے اٹھا کر لینڈ فل سائٹس تک پہنچائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں بنائے گئے 111 کیمپوں سے آلائشیں اٹھا کر فیومیگیشن کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔