LIVE

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایک اور جھٹکا، چینی اور آٹا مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
July 16, 2023
 

کراچی میں گندم کا فی کلو بھاؤ چار سے پانچ روپے کم ہوکر 129 روپے پر آگیا ، لیکن اس کے باوجود شہر میں آٹا مہنگا ہوا ہے__فوٹو: فائل

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے چینی اور آٹا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔

لاہور، کراچی، کوئٹہ اور  پشاور سمیت کئی شہروں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، کراچی میں ہول سیل میں چینی 137 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔

کراچی میں گندم کا فی کلو بھاؤ چار سے پانچ روپے کم ہوکر 129 روپے پر آگیا ، لیکن اس کے باوجود شہر میں آٹا مہنگا ہوا ہے ۔

 کوئٹہ میں ایک کلو چینی 10 روپے کے اضافے کے بعد 150 روپے کی ہوگئی، پشاور میں ایک کلو چینی 135 روپے میں دستیاب ہے۔

 لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔