LIVE

خیبرپختونخوا: آپریشنز سے قبل مریضوں کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ لازم قرار دینے کا فیصلہ

شیبا حیدر
July 19, 2023
 

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا نے ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق ڈی ایچ او اور اسپتالوں کے ایم ایس کے نام مراسلہ ارسال کردیا/ فائل فوٹو

پشاور: محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ایچ آئی وی ایڈز کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تمام آپریشنز سے قبل مریضوں کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ لازم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا نے ایچ آئی وی ایڈز سے متعلق ڈی ایچ او اوراسپتالوں کے ایم ایس کے نام مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے کے مطابق عام لوگوں میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہونے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ تمام آپریشنز سے پہلے مریضوں کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ لازمی کیا جائے۔

مراسلے کے مطابق ڈی جی ہیلتھ نے مریضوں کی اسکریننگ کرنے پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔