LIVE

جرمنی: برلن کے چڑیا گھر میں سفید ریچھ نے خاتون پر حملہ کردیا

ویب ڈیسک
July 23, 2023
 

خاتون نے سفید ریچھ کے کھانے کے وقت پنجرے میں چھلانگ لگائی تھی جس کے بعدپنجرے میں موجود ایک سفید ریچھ نے ان پر حملہ کردیا تھا— فوٹو: یوکے میج

جرمنی کے شہر برلن کے چڑیا گھر میں سفید ریچھ (Polar Bear) نے 32 سالہ خاتون پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے سفید ریچھ کے کھانے کے وقت پنجرے میں چھلانگ لگادی جس کے بعد پنجرے میں  موجود ایک سفید ریچھ نے ان پر حملہ کردیا تھا۔

حکام کے مطابق سفید ریچھ کے حملے میں خاتون کے جسم پر کئی زخم آئے تھے تاہم چڑیا گھر کے اہلکاروں  نے فوری طور پر خاتون کو ریچھ کے پنجرے سے باہر نکال لیا تھا۔

سفید ریچھ کے حملے میں خاتون کے جسم پر کئی زخم آئے تھے: چڑیا گھر حکام — فوٹو: یوکے میج

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجرے میں پانچ ریچھ موجود تھے، ایک ریچھ کے حملے میں خاتون کے بازوؤں پر گہرے زخم آئے تھے جبکہ عملے نے تمام ریچھوں کو الجھا کر خاتون کو حملے سے بچا لیا تھا۔

بعد ازاں چڑیا گھر کے اہلکاروں نے خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا جہاں خاتون کا آپریشن کیا گیا۔

س وقت پنجرے میں پانچ ریچھ موجود تھے، ایک ریچھ کے حملے میں خاتون کے بازوؤں پر گہرے زخم آئے تھے تاہم عملے نے تمام ریچھوں کو الجھا کر خاتون کو حملے سے بچا لیا تھا—فوٹو: یوکے میج

میڈیا کے مطابق سفید ریچھ کے حملے میں زخمی ہونے والی خاتون اس وقت اسپتال میں داخل ہیں تاہم ان کی جان خطرے سے باہر ہے۔