LIVE

چمن میں میزئی اڈا لیویز چوکی کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

نور زمان اچکزئی
August 03, 2023
 

انچارج لیویز چوکی کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے— فوٹو: فائل

بلوچستان کے شہر چمن میں میزئی اڈا لیویز چوکی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا  لیویز چوکی انچارج کی گاڑی کےقریب ہوا، دھماکے میں چوکی انچارج سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیویزحکام کا کہنا ہے کہ انچارج لیویز چوکی کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔