LIVE

پاک، امریکا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری

ویب ڈیسک
August 11, 2023
 

یادگاری ٹکٹ مینار پاکستان اور مجسمہ آزادی کی تصویروں پر مبنی ہے—  فوٹو: امریکی سفارتخانہ ٹوئٹر

حکومت پاکستان نے پاک، امریکا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔

یادگاری ٹکٹ کے اجراء کی تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان نے شرکت کی۔

مریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان نے یادگاری ٹکٹ کی تصاویر پر دستخط بھی کیے— فوٹو:  امریکی سفارتخانہ ٹوئٹر

دونوں شخصیات نے مینار پاکستان اور مجسمہ آزادی کی تصویروں پر مبنی یادگاری ٹکٹ کی تصاویر پر دستخط بھی کیے۔

واضح رہے کہ آج ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر 100 روپے یادگاری سکہ بھی جاری کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ راہداری منصوبے کے دس سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کیا گیا ہے، سی پیک منصوبے نے پاکستان کے انفرااسٹرکچر اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔