LIVE

بہادر خاتون نے ایک ساتھ دو خطرناک اژدھوں کو پکڑ کر سب کو حیران کردیا

ویب ڈیسک
August 16, 2023
 

آسٹریلیا میں سانپ پکڑنے والی بہادر خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں خاتون نے ایک ساتھ دو خطرناک اژدھوں کو پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔

ایک گھر میں سانپ کی موجودگی پر سانپ پکڑنے والی خاتون کو بلایا گیا تھا، بہادر خاتون نے کمال مہارت کے ساتھ باورچی خانے کی چھت سے دونوں اژدھوں کو پکڑ لیا۔

سوشل میڈیا صارفین سانپ پکڑنے والی خاتون کو اس کی بہادری پر داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔