LIVE

لاہور بار ایسوسی ایشن نے ماتحت عدالتوں میں پولیس کا داخلہ بند کر دیا

شاہدحسین
August 19, 2023
 

پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ سائلین کو بھی ماتحت عدالتوں میں جانے سے روک لیا گیا۔ فوٹو فائل

لاہور بار ایسوسی ایشن نے ماتحت عدالتوں میں پولیس کا داخلہ بند کر دیا۔

لاہور  بار  ایسوسی ایشن کی جانب سے کسی بھی عدالت میں پولیس ملازمین کو جانے نہیں دیا جا رہا، پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ سائلین کو بھی روک لیا گیا۔

صدر لاہور بار  رانا انتظار حسین نے دو روز قبل وکلا کے اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اگر وکلا کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں نہ روکی گئیں تو کسی پولیس اہلکاروں کو عدالت میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

رانا انتظار حسین نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا تھا کہ وکلا کے خلاف کارروائیاں فی الفور روکی جائیں اور پولیس کو وکلا کے گھروں پر چھاپے اور انہیں ہراساں کرنے سے روکا جائے۔